فلم ٹچ بٹن جس کی ریلیز چار سال سے تاخیر کا شکار ہے کو آخر کار ریلیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے فلم 11 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے. اس سلسلے میں فلم کی پرموشنز کا آغاز ہو گیا ہے. گزشتہ روز فلم ٹچ بٹن کا کراچی میں ٹریلر لانچ کیا گیا . ٹریلر میں فرحان سعید اور عروہ حسین دکھائی دئیے. عروہ حسین فلم کی پرڈیوسر ہیں جبکہ فرحان سعید نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے. فرحان کے علاوہ دیگر کاسٹ میں فیروز خان، ایمان علی اور سونیا حسین و دیگر کے نام شامل ہیں.ترکی اور کراچی میں شوٹ ہونے والی اس فلم کا شائقین کو کافی
عرصے سے انتظار تھا. فرحان سعید اور عروہ حسین ٹریلر لانچ کی تقریب میں ایک دوسرے دور دور نظر آئے اور ایکدوسرے نظریں ملاتے نظر نہیں آئے. قاسم علی مرید کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم میں ایمان علی کافی عرصے کے بعد دکھائی دے رہی ہیں. ایمان کئی سال سے شوبز کی چکا چوند سے دور نظر آتی ہیں. عروہ حسین جو کہ اس فلم کی پرڈیوسر ہیں انہیں اس فلم سے خاصی توقعات وابستہ ہیں ان کا ماننا ہے کہ فلم تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی، فلم میں ایکشن رومانس کامیڈی پر چیز دیکھنے کو ملے گی.