مزید دیکھیں

مقبول

رنبیر کپور کی یہ جوانی ہے دیوانی کا سیکوئل بنے گا ؟

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور جنہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم سانوریا سے کیرئیر کا آغاز کیا اس کے بعد انہوں نے مختلف فلموں میں کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ رنبیر کپور کا شمارآج بالی وڈ کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے کم عرصے میں اپنی الگ پہچان بنائی ۔ رنبیر کپور نے آج سے ٹھیک دس سال قبل ایک فلم کی تھی جس کا نام تھا یہ جوانی ہے دیوانی اس فلم کو شائقین نے بے حد سراہا اور فلم سپر ہٹ ہو گئی ۔ اس فلم میں رنبیر کپور کے ساتھ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نظر آئیں ۔ حال ہی میں رنبیر کپور سے میڈیا نے پوچھا کہ کیا فلم یہ جوانی ہے دیوانی

کا کبھی سیکوئل بنے گا تو انہوں نے کہا کہ جی ہاں ایسا ہو بھی سکتا ہے بلکہ فلم کے ڈائریکٹر آیان مکھر جی اس فلم کا سیکول بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں بلکہ اس حوالے سے ان کے پاس ایک اچھی کہانی بھی ہے۔ لیکن وہ براہمسٹرا میں مصروف ہو گئے ، فلم کا سیکول یقینا بنے گا اور اس بار جو کہانی ہو گی اس میں کردار تو وہی ہوں گے لیکن انکی زندگیاں دس سال آگے چلی گئیں یہ دکھایا جائیگا اور یہ دکھایا جائیگا کہ دس سال کے بعد کیا ہوا اور کردار وں کی زندگیاں کس طرح سے بدلیں ۔ رنبیر کپور نے یہ تو بتا دیا کہ فلم کا سیکیوئل بنے گا لیکن یہ نہیں بتایا کہ اس میں بطور ہیروئین کونسی اداکارہ کام کریں گی۔