فلمی صنعت کی بحالی کے لئے جو کوششیں اب ہورہی ہیں وہ 10 سال پہلے ہونی چاہیں تھیں صائمہ نور

0
65

سینئر اداکارہ صائمہ نور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے انہوں نے اس میں کہا ہے کہ پاکستان فلمی صنعت کی بحالی کے لئے جو کوششیں ہو رہی ہیں وہ حوصلہ افزاء ضرور ہیں اور مجھے خوشی بہت زیادہ ہے اس چیز کی لیکن میں سمجھتی ہوں کہ یہ کوششیں آج سے دس سال پہلے شروع ہوجانی چاہیں تھیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اور پاکستانی فنکاروں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا ہر جگہ ہر سطح پر منوایا ہے. صائمہ نور نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے فنکاروں کی عزت کرنی چاہیے.صائمہ نور نے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہا کہ یہ تاثر بالکل

غلط ہے کہ میں نے فلموں سے کنارہ کشی اخیتار کی ہے میری اسی سال فلم تیرے باجرے دی راکھی ریلیز ہوئی ہے اور اب بھی مجھے کوئی اچھا
پراجیکٹ ملا تو میں ضرور کروں گی. میں اپنے مداحوں کے لئے کام کرتی ہوں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسا کام کروں جو انہیں‌پسند بھی آئے. صائمہ نور نے کہا کہ موجودہ دور کے تمام اداکار اچھا کام کررہے ہیں میں جب ان کا کام دیکھتی ہوں تو خوشی ہوتی ہے. میں نے ڈراموں میں بھی کام کیا ہے ڈراموں میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا ہے اگر میرے پاس ڈرامے کا کوئی اچھا سکرپٹ آیا تو یقینا کروں گی.

Leave a reply