10 اور 11 سالہ بچوں نے فلموں سے متاثر ہوکر واردات کر دی ، موٹروے پولیس نے پکڑ لیا
10 اور 11 سالہ بچوں نے فلموں سے متاثر ہوکر واردات کر دی ، موٹروے پولیس نے پکڑ لیا
باغی ٹی وی :ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس نے چوری کے موٹر سائیکل پر ساہیوال سے کراچی جاتےہوئے دو کمسنوں کو گرفتار کر لیا
ترجمان نے عجیب و غریب انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ 10 اور 11 سالہ بچوں نے فلموں سے متاثر ہوکر واردات کی
دونوں کمسن بچے نے ساہیوال سے موٹر سائیکل چوری کیا .گھر سے بھاگے دونوں بچے فلمی انداز میں ساہیوال سے کراچی جانا چاہتے تھے۔ قومی شاہراہ پر خانیوال کے نزدیک کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے کی وجہ سے روکا گیا،دونوں نے موٹروے پولیس کے روکنے پر بدتمیزی شروع کردی.ایڈمن افسر راؤ وقار نے شک پڑنے پر پوچھ گچھ کی تو موٹر سائیکل چور کے ہونے کا انکشاف ہوا دس سالہ ارشد اور گیارہ سالہ وقار ساہیوال کے رہائشی تھے
دونوں بچے بذریعہ موٹر سائیکل ساہیوال سے کراچی جانا چاہتے تھے: دونوں بچوں کے والدین کو موٹروےپولیس نے کوششوں کے بعد تلاش کیا
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق چوری شدہ موٹر سائیکل اور بچوں کو مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا .ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک نے پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے
سید عمران احمد ترجمان موٹر وے پولیس