راولپنڈی :پاک فوج جہاں ملک کی خغرافیائی سرحدوںکی بہترین انداز سے حفاظت کررہی ہے وہاں کھیل کے میدان میںبھی نمایاں کامیابیاں سمیٹ کر بڑے بڑے ٹائٹل اپنے نام کرکے اپنی صلاحیت کا لوہامنوارہی ہے، ایسے ہی اطلاعات کے مطابق آج آرمی ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں پاک یوکے آرمی وومن ٹیموں کا فائنل میچ ہوا جس میں آرمی وومن ہاکی ٹیم نے فائنل میچ جیت لیا۔
پاک یوکے ویمن ہاکی فائنل کےمیچ کے بارے میں پاک فوج کے ترجمان ادارے نے سب سے پہلے پاکستانی ٹیم کی فتح کی خبردے کر قوم کو خوشی کا پیغام دیا ، شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی تھے، برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ناروے میں قرآن کو جلانے کے واقعہ پرغیرت کا ثبوت دینے والے کوسلام پیش کرتے ہیں،
بعد ازاں آرمی چیف کی پشاور میں ہونے والے قومی کھیلوں میں شریک آرمی ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔پشاور گیمز میں آرمی ٹیموں نے 150 گولڈ میڈل، 134 سلور اور 96 برونز میڈل جیتے ہیں۔