آخربربادی دیکھ کرن لیگ کا سوفٹ ویراپ ڈیٹ ہونے لگا ہے:مریم اورپاپا دونوں امان چاہتے ہیں

0
49

لاہور:آخربربادی دیکھ کرن لیگ کا سوفٹ ویراپ ڈیٹ ہونے لگا ہے:مریم اورپاپا دونوں امان چاہتے ہیں ،اطلاعات کےمطابق ملک کی سیاست میں میں خاموشی سے ایک خوشگوار کروٹ محسوس ہوئی ہے۔ن لیگ جارحانہ رویہ چھوڑ کر مفاہمت کی سیاست کی طرف بڑھنا چاہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت ن لیگ کا سوفٹ ویراپ ڈیٹ ہوچکا ہے ن لیگ اسٹیبلشمنٹ سے دوستی کی خواہاں ہے، نو ماہ سے جاری جارحانہ بیانیہ کی جگہ متبادل بیانیہ آگیا ہے۔دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی ٹویٹ بھی تھم گئی ہیں۔

اس حوالے سے کچھ ذمہ داران کا کہنا ہے کہ اب فوجی قیادت سے گلے شکووں کا ذکر نہیں ہوگا۔نون لیگ کا میڈیا بھی ساتھ چلے گا۔قومی یکجہتی کی فضا سے معیشت پھلے پھولے گی۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا اس تبدیلی کے حوالے سے کہنا ہے کہ نوازشریف ،شہبازشریف بیانیہ میں کوئی تفریق نہیں ہے۔ہمارے پاس آسان راستے بھی تھے لیکن نہیں اپنائے۔آسان راستہ مستقبل کے لیے بہتر نہیں تھا ،شہباز شریف جیل سے باہر ہیں،سودے بازی نہیں جمہوریت کی بات کریں گے۔ماضی میں خفیہ میٹنگ بھی آزما لیں،مسائل کا حل پارلیمان ہے

Leave a reply