برطانیہ میں ایک کے بعد ایک وزیرکا استعفیٰ سامنے آنے لگا،وزیر خزانہ کے بعد وزیر داخلہ بھی مستعفی ہوگئے-

باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے وزارت داخلہ سے استعفیٰ دے دیا ہے یہ ایک ہفتے کے دوران میں وزیر اعظم لز ٹرس کی کابینہ سے دوسرا اہم استعفیٰ ہے اس سے قبل برطانوی وزیر خزانہ مستعفی ہو چکے ہیں سویلا بریورمین صرف 43 دن وزیر داخلہ رہیں۔

سوڈان کی اوپیک پلس کے فیصلے پر سعودی عرب کی حمایت

برطانیہ میں ، سویلا بریورمین کو وزارتی کوڈ کی خلاف ورزی پر عہدے سے برطرف کیا گیا۔


برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس کو اقتدار میں آنے کے فوری بعد ہی اپنی حکومت کے ڈولنے جیسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وزیر داخلہ کے استعفیٰ سے لز ٹرس کی حکومت پر زیادہ دباؤ آ سکتا ہے۔

مستعفی ہونے والی وزیر داخلہ بریو مین نے اپنے استعفے کی وجہ ایک ٹوئٹ میں بیان کی ہےان کا کہنا ہے کہ مجھ سے غلطی ہوئی اور میں اس کی ذمہ داری قبول کرتی ہوں اس لیے مستعفی ہورہی ہوں وزیر داخلہ نے یہ بات وزیر اعظم کے نام اپنے ٹوئٹ کے ذریعے بھیجے گئے مختصر پیغام میں کی ہے۔

اپنی غلطی کی وضاحت کرتے ہوئے بریو مین نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک سرکاری دستاویز اپنے نجی ای میل ایڈریس کے ذریعے اپنے ایک پارلیمانی ساتھی کو بھیجی ہےیہ قواعد کی ایک تکنیکی غلطی تھی اس غلطی کے بعد میرا مستعفی ہونا میرے لیے زیادہ بہتر تھا –

سعودی عرب کیخلاف ٹوئٹس کرنے پر امریکی شہری کو 16 سال قید کی سزا

تاہم انہوں نے اس بارے میں قواعد اور غلطی کے دوہرے معیار کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے-

ڈاؤننگ اسٹریٹ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کردہ بریورمین کو لکھے گئے خط میں، ٹرس نے لکھا کہ میں آپ کا استعفیٰ قبول کرتی ہوں اور آپ کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں۔ یہ ضروری ہے کہ وزارتی ضابطہ کو برقرار رکھا جائے اور کابینہ کی رازداری کا احترام کیا جائے۔

واضح رہے برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس نے چھ ستمبر کو عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی کنزرویٹو پارٹی کے نسبتا آزادی پسند ونگ کے سینئیر لوگوں کو کابینہ میں لیا تھا۔

مگر وہ جلد ہی تباہ حال معیشت کی وجہ سے اپنے پہلے مقرر کیے گئے وزیر خزانہ کو ہٹانے اور اس کی جگہ جیریمی ہنٹ کو لانے پر مجبور ہو گئیں اب وزیر داخلہ سویلا بریورمین بظاہر اپنی تکنیکی غلطی کی وجہ سے مستعفی ہوئی ہیں مگر اس استعفیٰ کی دیگر وجوہات بھی موجود ہیں۔

جمعہ کے روز، ٹرس نے اپنے وزیر خزانہ کواسی کوارٹینگ کو اس واقعے پر برطرف کر دیا، باوجود اس کے کہ انہوں نے ٹیکس میں کٹوتیوں کے پروگرام پر مہم چلائی جس سے افراتفری پھیل گئی۔

امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ

کوارٹینگ کی جگہ سابق وزیر صحت جیریمی ہنٹ نے سنبھالی، جنہوں نے پیر کو 23 ستمبر کو اعلان کردہ حکومت کے منی بجٹ میں وضع کردہ اقتصادی پالیسیوں کی اکثریت کو تبدیل کیا ، ہنٹ نے ٹرس سے زیادہ حکومت کے کنٹرول میں ہونے کی افواہ کو ہوا دی ہے اور یہاں تک کہ ایک ممکنہ جانشین بھی۔

وزیراعظم لز ٹرس نے گرانٹ شاپس کو نیا وزیرداخلہ بنادیا جب کہ فریکنگ کے معاملے پر بھی ووٹنگ کے دوران پارلیمنٹ میں بد نظمی دیکھنے میں آئی۔

مبصرین کے خیال میں لز ٹرس کے لیے اپنی حکومت کو زیادہ دیر کے لیے بچائے رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔ اب بریومین کی جگہ وزارت داخلہ کا قلمدان رشی سنک کے قریبی کو ملنے کا امکان ہے۔ جبکہ رشی سنک کو از سر نو وزارت عظمیٰ کے لیے ایک فیورٹ کے طور پر دیکھا جانے لگا ہے ۔

پاکستان کےایف 16 طیاروں کی مرمت کیلئےامریکی پیکج میں اہم پیشرفت

Shares: