سابق ڈپٹی اسپیکر کے پی محمود جان کیخلاف مقدمہ درج
تحریک انصاف کے رہنماء اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کیخلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق تھانہ ریگی میں درج مقدمے میں محمود جان سمیت تین ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے. پولیس کے مطابق محمود جان اور عیسیٰ خیل قوم کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہا تھا اور اسی تناظر میں یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے.
پشاور تحریک انصاف کے سابقہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج
گذشتہ روز متنازعہ اراضی پر کام کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں شہری جاں بحق
ایف آئی آر میں محمود جان سمیت تین افراد نامزد
مدعی کے مطابق ڈپٹی سپیکر متنازعہ اراضی پر کام کررہے تھے pic.twitter.com/nbXSXua12w— Imran Bukhari (@imranbukharibk) February 19, 2023
جبکہ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء محمود جان متنازع اراضی پر زبردستی کام کروا رہےتھے اور جب انہیں روکا گیا تو انہوں نے فائرنگ کردی لہذا ان کے خلاف اس فائرنگ کرنے مقدمہ درج کیا گیا ہے. خیال رہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ گزشتہ روز پپیش آیا تھا جس میں ایک شخص قتل اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔
مزید یہ بھی پرھیں؛
پی ایس ایل؛ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری
متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان "جامع اقتصادی شراکت داری” معاہدے کو ایک سال مکمل
1999 کےزلزلے میں پیدا ہونیوالا نوجوان 2023 کے زلزلے میں جاں بحق ہو گیا
پی سی بی چیئرمین کی ناعاقبت اندیشی:-تجزیہ:شہزاد قریشی
غریب عوام کے مفت علاج کے نظام کی تجدید نو پر خصوصی توجہ دیں. وزیر اعظم
اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھی شکست؛ پی ایس ایل 8میں ملتان سلطانز نے فتح کی ہیٹرک ٹرک کرلی