فردوس عاشق اعوان "فارغ” سابق ڈی جی آئی ایس پی آر وزیراعظم کے معاون برائے اطلاعات مقرر

0
60

فردوس عاشق اعوان "فارغ” سابق ڈی جی آئی ایس پی آر وزیراعظم کے معاون برائے اطلاعات مقرر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

فردوس عاشق اعوان کی جگہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کر دیا گیا ہے

سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات کا عہدہ دیدیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے ان اقدامات کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کے پاس سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کا عہدہ بھی ہے۔ انھیں گزشتہ سال نومبر میں چار سال کیلئے اس اہم عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ پاک فوج کے سابق ترجمان اور کمانڈر سدرن کمانڈ کے طور پر بھی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان پیپلز پارٹی کے دور میں بھی وفاقی وزیر اطلاعات رہ چکی ہیں تا ہم وہ بعد میں تحریک انصاف میں شامل ہو گئی تھیں، تحریک انصاف کے ٹکٹ پر انہیں اپنے حلقے سے شکست ہوئی تھی ، وفاقی کابینہ میں فواد چوھدری کو وزیر اطلاعات بنایا گیا تھا تا ہم بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کرتے ہوئے فواد چوھدری سے اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا تھا اور فردوس عاشق اعوان کو مشیر برائے اطلاعات بنا دیا تھا، آج فردوس عاشق اعوان سے عہدہ واپس لے لیا گیا ہے

Leave a reply