فردوس عاشق اعوان نے ہارنے کے باوجود اپنی پارٹی اور امیدوار کو مبارک باد کیوں دے دی

0
66

فردوس عاشق اعوان نے ہارنے کے باوجود اپنی پارٹی اور امیدوار کو مبارک باد کیوں دے دی

باغی ٹی وی : معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی پارٹی کی ہار کے باوجود ، مبارک باد دے ان ، ان نے کہا ہے کہ علی اسجد ملہی اور تحریک انصاف کے ورکرز کو ن لیگی گاڈ فادرز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں، ‏تحریک انصاف کا مقابلہ جرائم پیشہ گروپس کے علاوہ آر او ڈسکہ کیساتھ بھی تھا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بالآخر ن لیگ کی وفاداریوں کے بندھن میں بندھے آر او ڈسکہ منشیات فروشوں، قبضہ مافیا کی بھرپور معاونت کرتے ہوئے ن لیگ کو الیکشن جتوانے میں کامیاب ہوئے۔ حکومتی پریشر سے پاک انتخابات کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ تمام تر انتظامی اختیارات کے باوجود حکومت نے الیکشن میں کسی قسم کی مداخلت نہ کرکے اداروں کو آزاد اور خودمختار بنانے کی اعلی مثال قائم کی.

ادھر فواد چوہدری نے کہا کہ ڈسکہ میں ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نہیں جیتی بلکہ پاکستان تحریک انصاف ہاری ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا کوئی نظریہ نہیں نہ ہی ن لیگ کوئی نظریاتی جماعت ہے، ان حواریوں کو نظریاتی نہیں کہا جاسکتا۔فواد چوہدری نے کہا کہ اسکی وجوہات ہیں جن کی طرف میں پارٹی کے اندر توجہ دلاتا ہی رہا ہوں،

واضح رہے ک پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نوشین افتخار نے میدان مارلیا

Leave a reply