فردوس عاشق اعوان کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن میں ہوئی سماعت

0
45

فردوس عاشق اعوان کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن میں ہوئی سماعت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی، الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان سے جواب طلب کر لیا.

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں خالد محمود کی درخواست پر ہوئی،فردوس عاشق اعوان کی جانب سے سید علی محمد بخاری پیش ہوئے۔فردوس عاشق اعوان کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اپیل کنندہ توہین عدالت ثابت کرنے میں ناکام رہے اور درخواست بھی نامکمل ہے، ایک اخبار کی خبر پر توہین عدالت لگا کر نا اہل نہیں کیاجا سکتا، یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔

خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

درخواستگزار خالد محمود نے کہا کہ تقریر کا ٹرانسکرپٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا چکے ہیں اور پیمرا کو بھی اس میں پارٹی بنایا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2مارچ تک ملتوی کر دی

مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وکیل جہانگیر جدون نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف درخواست دائر کی‏،درخواست میں پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے‏

فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت ممنوعہ اورغیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال رہی ہے، معاون خصوصی اطلاعات کی پریس کانفرنس الیکشن کمیشن کو دھمکانے کے مترادف ہے، فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز اور نازیبا زبان استعمال کی ،

اس عمل سے پہلے کبھی نہیں گزری، فردوس عاشق اعوان نے کس عمل کی بات کی؟

درخواست میں مزید کہا گیا کہ فردوس عاشق اعوان نے عدالت کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالی ،فردوس عاشق اعوان نے الیکشن  کمیشن کے حوالے سے کہا دال میں کچھ کالا ہے، فردوس عاشق اعوان کو طلب کر کے انکے بیان کی وضاحت لی جائے،فردوس عاشق اعوان نے معزز کمیشن کو بدنام کرنے کی کوشش کی ،فردوس عاشق اعوان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے

Leave a reply