وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا بیان
کورونا کی صورتحال تشویشناک اور پی ڈی ایم کی صورتحال ”پتلی“ ہے ، کورونا وباء میں انسانی زندگیوں کو داؤ پر لگانے والوں کی اپنی سیاست داؤ پر لگ چکی ہے ،پی ڈی ایم میں اعلانیہ بغاوت ہو چکی ہے، مولانا کا بھانڈا ان کے اپنوں نے ہی پھوڑ دیا ہے، استعفوں کی فلم چلنے سے پہلے ہی فلاپ ہو چکی ہے
وزیراعظم عمران خان کے سامنے پی ڈی ایم عناصر کی حیثیت بونوں جیسی ہے، بونے سیاستدان صرف بونگیاں مار رہے ہیں، راج کماری، شہزادے اور مولانا کی منفی سیاست ختم ہو چکی ،اپوزیشن کے اجتماعات سے کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آئسولیشن میں بھی ضروری سرکاری امور نمٹا رہے ہیں
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے
پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے باعث44مریض جاں بحق ہوئے، گزشتہ24گھنٹے کے دوران کورونا کے653نئے کیس سامنے آئے، پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 133,179تک پہنچ گئی ہے، لاہور میں مریضوں کی تعداد65332 ہوچکی ہے، پنجاب میں اب تک کورونا کے باعث3,732 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 15,214 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، پنجاب میں اب تک 2,329,163 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں