فردوس عاشق اعوان توہین عدالت کیس، فیصلہ کب سنایا جائے گا؟

0
50

فردوس عاشق اعوان توہین عدالت کیس، فیصلہ کب سنایا جائے گا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرورکیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ پیر کو سنایا جائے گا،عدالت نےدونوں رہنماؤں کیخلاف توہین عدالت کیس کافیصلہ محفوظ کررکھاہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کیس کافیصلہ سنائیں گے

فردوس عاشق اعوان کو معافی نہ ملی، عدالت نے کیا حکم دیا؟

آج معافی دے دیں آئندہ ایسا نہیں کروں گی، فردوس عاشق اعوان کی عدالت میں دہائی

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عدالت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ملزم کو خصوصی رعایت دینے کے لیے شام کے وقت عدالت لگائی گئی۔

گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی عزت بھی انہی ووٹرز کی وجہ سے ہے، آپ کو احساس ہونا چاہیے کہ آپ کے بیان سے حکومت اور عدالتی کارروائی پر کیا اثر ہوگا.آپ کے بیان کی وجہ سے حکومت سے عوام کا اعتماد متزلزل ہوا ہے ، چیف جسٹس نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ غلام سرور خان صاحب آپ کے حلقے کے ووٹرز کتنے ہیں؟اس پر غلام سرور خاں نے کہا کہ میرے حلقے میں ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہے،تو اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی عزت بھی انہی ووٹروں کی وجہ سے ہے.عوام کا اداروں پر اعتماد ختم نہ کریں،غلام سرور خان نے کہا کہ میں نے اس طرح بات نہیں کی میری بات سیاسی تھی، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں،آپ جب اپنے میڈیکل بورڈ سے متعلق لوگوں کو شبے میں ڈالیں گے تو پھر کیا ہوگا،آپ اس عدالت کو بتا دیں کہ کیا کوئی ڈیل ہوئی ہے؟آپ بتائیں کہ جو میڈیکل رپورٹ حکومت نے جمع کرائی کیا وہ تبدیل کی گئی؟آپ وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں اور بہت ذمہ دار عہدے پر ہیں،

غلام سرور خان نے کہا کہ میں چالیس سال سے سیاست میں ہوں،عدالتوں کی توہین کے بارے سوچ ہی نہیں سکتا،آپ نے ڈیل کا بیان دیا ہے، یہ عدالت اسی میڈیکل رپورٹ پر فیصلہ کرتی ہے، اس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے تو میڈیکل رپورٹ پر شک کا اظہار کیا تھا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو اندازہ نہیں آپ کے بیان سے حکومت اور عدالت پر کیا اثر پڑے گا.توہیں عدالت کیس میں غلام سرور خان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی انہوں نےکہا کہ .میں غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، کیس کا سامنا نہیں کرنا چاہتا،اس عدالت نے آپ کو موقع دیا تھا لیکن آپ کیس کا سامنا کرنا چاہتے ہیں تو کریں، آپ سیاست کریں لیکن عدالت میں زیر سماعت کیسز پر تبصرہ نہ کریں، نوازشریف کےکیس کی اپیل ابھی عدالت میں زیرسماعت ہے،غلام سرور خان نےکہا کہ اس میں تو توہین عدالت کی بات ہی نہیں ہے .چیف جسٹس نےکہا کہ عدالت آپ کوسمجھارہی ہےاورآپ پھروہی بات کررہےہیں،پھر عدالت آپ کو شوکازنوٹس جاری کر رہی ہےاس کاجواب جمع کرائیں،اگر وفاقی وزیر یہ کہے کہ یہ سارا ڈرامہ ہو رہا ہے، تو اثر عدالت پر پڑتا ہے،

Leave a reply