وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کا وزیربلدیات نیب کےہاتھوں گرفتارہوا ، قانونی پراسس کے بعد رہا ہوا،وزیر جنگلات بھی گرفتار ہوا اور اس وقت نیب کی حراست میں ہیں، ن لیگ کے دور میں کوئی ایک مثال بتا دیں جس میں وزیر گرفتار ہوا ہو؟
شاہد خاقان عباسی گرفتار، کہاں منتقل کیا جائے گا؟ نیب نے فیصلہ کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ جب قانون کی عملداری شروع ہوتی ہے تو ان کے چہروں کا رنگ بدل جاتا ہے ، شاہدخاقان عباسی کہتے تھے کہ ان کو گرفتار کیوں نہیں کیا جاتا ہے، شاہد خاقان عباسی کی تو خواہش تھی کہ گرفتار کیا جائے آج ان کی خواہش پوری ہوئی ، ان تمام معاملات میں حکومت اور وزیراعظم کو کیوں گھسیٹا جارہا ہے ، کیا عمران خان کا قصور یہ ہے کہ وہ ملک میں قانون کی عملداری چاہتے ہیں، جن لوگوں نےکبھی قانون کوتابع بنایاہواتھاآج وہ قانون کےتابع آرہےہیں، شاہدخاقان عباسی خودکہتے رہے ہیں جس نے گرفتارکرنا ہے کرلے،
وزیراعظم کو شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا بتایا گیا تو انہوں نے کیا کہا؟ اہم خبر
فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ شاہدخاقان عباسی نے کوئی ضمانت قبل از گرفتاری نہیں کرائی تھی، جوشخص نیب کا ملزم ہو وہ ضمانت کراتا ہے یا قانونی چارہ جوئی کرتا ہے، بےگناہی کےثبوت دینےکافورم عدالتیں ہیں وہاں بےگناہی کےثبوت دینےچاہیے،








