فردوس عاشق اعوان نے بائیک رائیڈر بن کر سب کو حیران کردیا
باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سیاست کے ساتھ کھیلوں میں بھی سرگرم نظر آتی ہیں لیکن اس بار انہوں نے بائیک پر سواری کی۔
سوشل میڈیا پر فردوس عاشق اعوان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ریسکیو 1122 کی موٹر سائیکل پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔
فردوس عاشق اعوان 1122 کا موٹر سائیکل چلاتے ہوئے
@Dr_FirdousPTI #Rescue1122 #Baaghitv #Pakistan pic.twitter.com/ApdLNq6xTW— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) January 1, 2021
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فردوس عاشق اعوان ریسکیو 1122 کی جیکٹ اور ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل پر بیٹھی ہیں اور 1122 کے اہلکار موٹر سائیکل کو دھکا لگا رہے ہیں،
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لڑکیوں کو فرسٹ ایڈ کی تربیت دینے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا مریم نواز اس وقت زخمی ہیں اور میں ان کو ریسکیو کرنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا میں نے ایمبولینس بائیک چلا کر خواتین ریسکیورز کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فردوس عاشق اعوان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مارشل آرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی مکے میں تمام ٹائلیں توڑ دیتی ہیں۔