فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان سے کیا مطالبہ کر دیا؟
فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان سے کیا مطالبہ کر دیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں 7ہزار سفارتی عملے کی سیکیورٹی کی ذمہ دار حکومت ہے، ہم سیاسی میدان کے کھلاڑی ہیں،سیاست کے میدانوں میں مقابلہ کرنے میں مشکل نہیں،اسلام آباد میں دھرنے سے بیرون ملک منفی تاثر جاتا ہے،
یونیورسٹیز کے طلبا کو اب کتنا وظیفہ ملے گا ؟فردوس عاشق اعوان نے کیا اعلان
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے فضل الرحمان کا مارچ پرامن رہے گا،امید ہے فضل الرحمان معاہدے کی پاسداری کریں گے ،فضل الرحمان ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں مدد کریں گے ،فضل الرحمان پاکستان کے ساتھ رشتے کو کمزور نہ کریں، ایسا کوئی عمل نہ کریں جس سے پاکستان کا وقار مجروح ہو،حکومت نے جمہوری روایات کے مطابق احتجاج کی اجازت دی ہے.