کیماڑی آئل ٹرمینل پر آتشزدگی، ملک بھر میں پیٹرول کی سپلائی معطل،پٹرول کی عارضی قلت کے بحران کا خدشہ

0
40

کراچی:کیماڑی آئل ٹرمینل پر آتشزدگی، ملک بھر میں پیٹرول کی سپلائی معطل،پٹرول کی قلت کے بحران کا خدشہ،اطلاعات کے مطابق کیماڑی آئل ٹرمینل پرآگ لگنے سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل ہوگئی۔

آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین شمس شاہوانی کا کہنا ہےکہ آگ سے ہمارا کافی نقصان ہوا ہے، حالات کی بہتری تک پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی روک دی اور فی الحال اپنی گاڑیاں آئل ٹرمینل سے ہٹالی ہیں، آگ پر قابو پانے کے بعد صورتحال دیکھ کرسپلائی بحالی کا فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ مزید فائرفائٹرز کی گاڑیاں کمیاڑی کی طرف بھیجی جارہی ہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ریسکیوٹیمیں پرامید ہیں کہ اگلے چند گھنٹوں تک یہ آگ بجھانے میں کامیاب ہوجائیں گے

 

 

ریسکیو حکام کے مطابق کیماڑی آئل ٹرمینل پر فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں جب کہ آتشزدگی سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی ٹیم اور فائر ٹینڈرز کیماڑی میں آئل ٹرمینل میں لگی آگ بجھانے میں معاونت کررہے ہیں۔

دوسری طرف کمیاڑی میں لگنے والی آگ کے بارے میں‌ پولیس کاکہنا ہےکہ جس پائپ لائن میں آگ لگی اس کی سپلائی بند کردی ہے اور آگ کو مزید بڑھنے سے روک دیا گیا ہے۔آئل ٹرمینل پر آتشزدگی کے باعث ٹریفک کو آئی سی آئی پل سے متبادل راستے کی جانب بھیجا جارہا ہے۔

Leave a reply