پشاور:بی آر ٹی پشاور بس میں آگ بھڑک اٹھی ، ریسکیو1122 کی بروقت کارروائی ،اطلاعات کے مطابق آج شام بی آر ٹی پشاور کی بس میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کا واقعہ حیات آباد اسٹیشن پر پیش آیا، ریسکیو 1122 نے آگ پر بروقت قابو پا لیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ بدھ کی شب کو بی آر ٹی پشاور کے حیات آباد اسٹیشن پر تشویش ناک صورتحال پیدا ہوئی۔

بی آر ٹی کے مرکزی روٹ پر واقع حیات آباد اسٹیشن پر کھڑی بس میں آگ بھڑک اٹھی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ بس کی چھت پر لگی۔ بس پر آگ لگنے کے بعد جلد ہی ریسکیو 1122 سروس کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں نے بس کی چھت پر لگی آگ پر بروقت قابو پا لیا۔ واقعے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Shares: