فائر فائٹرز ڈے کے موقع پر اہم پیغام سامنے آ گیا

0
38

پنجاب بھر میں ریسکیو1122آج انٹرنیشنل فائرفائٹرز ڈے منا رہی ہے۔
لاہور میں ڈی جی ریسکیو رضوان نصیر نے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا ہے کہ آج کا دن شہدا فائر فائٹرز کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ فائرفائٹرز ڈے کے منانے کا مقصد فائرفائٹرز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ فائر فائٹرز اپنی زندگیا ں خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جان و مال کا تحفظ کرتے ہیں۔ ہیرو فائرفائٹرز کو دنیا بھر میں عزت کی نگا ہ سے دیکھا جاتا ہے۔ حادثات سے بچاؤ کے لیے نیشنل فائر سیفٹی کوڈز2016 پر عمل ضروری ہے۔ آگ کے حادثات سے آگاہی او ر بروقت احتیاطی تدابیر سے حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ ڈی جی ریسکیو کا مزید کہنا تھا کہ کرونا کی موجودہ صورت حال میں فرنٹ لائن ریسکیور حقیقی ہیرو ہیں۔ ہر ایمرجنسی و ڈزاسٹر میں عوام کی مدد ریسکیور کی اولین ترجیح ہے۔

Leave a reply