شارجہ : 43 منزلہ المجاز ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی ، ٹاور میںمقیم تمام رہائشیوںکو بحفاظت نکال لیا گیا ، سول ڈیفینس نے آگ پر قابو پالیا
شارجہ : عرب امارات کی ریاست شارجہ کی ایک 43 منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ، ریسکیو حکام نے 18 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کردیا گیا ہے
عرب امارات سے ذرائع کےمطابق منگل کی رات شارجہ کے رہائشی ٹاور المجاز 2 میںخطرناک آگ بھڑک اٹھی ، حکام کے مطابق سول ڈیفینس اہلکاروں نے بڑی تیزی سے یہ ریسکیوآپریشن کیااور تمام مقیم خاندانوں کو ایک گھنٹہ کے اندر اندر محفوظ مقامات تک پہنچایا
ذرائع کے مطابق منگل کی رات 9:41 پر اطلاع ملتے ہی سول ڈیفینس کے اہلکاروں نے برق رفتاری کے ساتھ ریکسیو آپریشن کیا ، اس پلازے کے پارکوں میںان خاندانوں کو عارضی طور پر رکھا گیا ہے ،
المجاز ٹاور میںآگ بجھانے کے آپریشن کرنے والی ٹیم کی قیادت بریگیڈئیر احمد النور نے کی اور بریگیڈیئر محمد العبید نے بھی اس آپریشن میں نائب کی حیثیت سے حصہ لیا