کراچی: روئی کے گودام میں آتشزدگی ، بڑے پیمانے پر نقصان

0
80

کراچی :روئی کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی ،بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ، تفصیالات کے مطابق کراچی میں روئی کے گودام میں آگ لگ گئی جس سے لاکھوں کا مال جل گیا۔ 6 فائر ٹینڈر اور ایک واٹر باوزر کے ہمراہ فائر فائٹرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔

کراچی سے ذرائع کے مطابق اسپارکو روڈ مواچھ گوٹھ میں گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔

اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا تاہم آگ کی شدت دیکھتے ہوئے مزید گاڑیوں کو طلب کر لیا گیا جس کے بعد آگ بجھانے کی کارروائی میں 8گاڑیاں مصروف ہیں۔

دوسری طرف آگ بھجانے والے فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے میں مزید کچھ وقت لگے گا۔ریسکیو عملے کے مطابق آگ لگنے کی فوری وجہ معلوم نہیں ہو سکی، آگ لگنے کے باعث لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہو گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق اس وقت بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب اسی دوران فائر بریگیڈ کی گاڑیوں میں بھی پانی ختم ہوگیا جس کے باعث کام روکنا پڑا۔ تاہم ایک گھنٹے بعد پانی کی فراہمی ممکن ہوتے ہی آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا گیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔

Leave a reply