اسلام آباد:جوں جوں دھرنا قریب آرہا ہے ، اسلام آباد کا ماحول گرم سے گرم ترہوتا جارہاہے ، اطلاعات کے مطابق رات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ نائن بازار میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، آتشزدگی میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ آگ سے بازار کا بیشتر حصہ جل گیا،
طوفانی بارشوں سے تباہی،7 افراد ہلاک
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیایوں اور 4 واٹر ٹینکرزنے آگ بجھانے کے لیے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ڈی سی اسلام آباد نے آتشزدگی کے واقعے کی انکوائری کے لیے کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی میں پولیس، بازارانتظامیہ اور اے سی انڈسٹریل شامل ہوں گے۔ ڈی سی اسلام آباد کے مطابق اس سے قبل بھی بازار میں آگ لگنے کے کئی واقعات رونما ہوئے۔
مصنوعی کیلشئیم ۔ خون کی شریانوں کے امراض کا خطرہ
اس سے قبل رواں سال 18 جولائی کو اسلام آباد میں پشاور موڑ کے قریب واقع ہفتہ وار بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سیکڑوں دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔آگ بجھانے کے لیے سی ڈی اے کے فائر ٹینڈرز کے علاوہ پاک بحریہ اور راولپنڈی کی انتظامیہ سے بھی مدد حاصل کی گئی تھی اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا تھا۔







