دڑو :بنوں شہر کے بھرے بازار میں مسلح افراد کی فائرنگ، سالوں کے ہاتھوں بہنوئی قتل

باغی ٹی وی ،دڑو(امتیازآکاش میمن)بنوں شہر کے بھرے بازار میں مسلح افراد کی فائرنگ، سالوں کے ہاتھوں بہنوئی قتل، ملزمان قتل کے بعد مقتول کی موٹر سائیکل اور موبائل فون لے کر فرار ہو گئے، کوئی گرفتاری یا مقدمہ درج نہیں ہوا۔
تفصیل کے مطابق دڑو کے قریب بنوں شہر میں ملزمان تاج محمد عرف تاجو کنڈرا اور فقیر محمد کنڈرا نے دن دہاڑے اپنے بہنوئی دھنی بخش ولد رمضان کنڈرا کو فائرینگ کرکے قتل کردیا، ملزمان نے قتل کی واردات کرنے کے بعد مقتول کی بائیک اور موبائل فون بھی اپنے ساتھ لیکر فرار ہوگئے، جائے وقوعہ پر موجود ورثہ نے مقتول دھنی بخش کنڈرا کو بنوں ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی، اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مقتول اور ملزمان گاؤں داؤد کنڈرا کے رہائشی ہیں اور آپس میں سالے اور بہنوئی ہیں، مقتول دھنی بخش نے دو شادیاں کی تھیں، پہلی بیوی کا انتقال ہو چکا ہے۔ جس سے اس کی 5 بیٹیاں ہیں اور دوسریبیوی سے ایک بیٹا ہے۔ مقتول کو قتل کرنے والے ملزمان اس کی پہلی فوت ہوئی بیوی کے بھائی ہیں۔ تاہم بنوں میں سرعام قتل کے واقعے کے بعد پورے شہر میں شدید خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ ممکنہ خونریزی کو روکنے کے لیے بنوں پولیس نے فوری طور پر پہنچ کر حالات پر قابو پالیا ہے۔ جبکہ ابھی تک نہ تو قتل کا مقدمہ درج ہوا ہے، اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

Leave a reply