واشنگٹن: امریکہ میں پھرہنگام پھوٹ پڑے: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 5 زخمی، ملزم فرار،اطلاعات کےمطابق امریکہ میں ہرروزکوئی نہ کوئی نیا ہنگامہ جنم لے رہا ہے ، تازہ واقعہ میں امریکی شہر سیاٹل میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا۔
پرتشدد واقعے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال پہنچایا گیا، پولیس کے مطابق ایک مرد اندھا دھند فائرنگ کے بعد واردات کی جگہ سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے، فائرنگ کا واقعہ شہر کے گنجان آباد علاقے میں پیش آیا جہاں ایک بڑی مارکیٹ اور سیاحوں کی دلچسپی کے کئی مقامات ہیں۔فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی تاہم ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
ادھر امریکہ میں ہونے والے ہنگاموںسے متعلق اعدادوشمارجمع کرنے والے اداروں نے خبردار کیا ہےکہ نئے سال کے پہلے مہینے میں پچھلے سال کے 3 مہینے سے زیادہ واقعات ہوچکے ہیں، لوگ مارے جا رہے ہیںاورہرطرف آہ وبکاہ کی آوازیں عام سنی جاتی ہیں








