ٹانک میں فائرنگ، 4 پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی

0
50

پشاور:ضلع ٹانک کے علاقے گل امام میں نامعلوم افراد نے تحصیل چیئرمین صدام بیٹنی کے قافلے پر حملہ کردیا، فائرنگ سے سیکیورٹی پر مامور 4 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف سے تعلق رکھنے والے تحصیل چیئرمین صدام بیٹنی فاتحہ خوانی کیلئے علاقے میں آئے تھے، واپسی پر گل امام کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ان کے قافلے پر حملہ کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں تحصیل چیئرمین کی سیکیورٹی پر مامور 4 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کے حملے میں تحصیل چیئرمین صدام بیٹنی محفوظ رہے۔

4 پولیس اہلکار موقع پر شہید جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ھوا ھے۔ عینی شاہدین کےمطابق ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد بطرف قبلہ (مغرب) سائیڈ پر فرار ھوئے ھیں۔ گاؤں درکی اور گاؤں پائی کے لوگوں نے لوڈسپیکروں میں اعلانات کرکے ملزمان کے پیچھے چغہ پارٹی کی صورت میں نکل گئے ھیں۔

شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں پولیس حوالدار عمران ، پولیس حوالدار برکت ، کنسٹیبل رفیع اللہ شہید اور کنسٹیبل فضل رحمان شہید شامل ہیں

یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی ٹانک میں دو پولیس اہکاروں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیاتھا ،صوبہ خیبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں 15 اگست سے انسدادِ پولیو مہم کے دوران جنوبی ضلع ٹانک میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا ۔

جہاں پر نامعلوم دہشت گردوں نے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں میں نثار اورپیر رحمان شامل تھے

ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہید ہونیوالے پولیس اہلکار تھانہ گومل کی حدود کچہ گرہ میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور تھے کہ اس دوران اچانک نامعلوم دہشت گرد جنہوںنے جھاڑیوں کے اوٹ میں چھپ کر اہلکاروں کو نشانہ بنایا تاہم پولیو ٹیم محفوظ ہے نامعلوم افراد کے خلاف دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Leave a reply