وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا لاہور ایئرپورٹ پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس، سی سی پی او سے رپوٹ طلب
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور ایئرپورٹ پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ فائرنگ کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے اور فائرنگ کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔
یاد رہے کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے حکومت پہلے ہی بہت اقدامات کرچکی ہے اور اگر اس کے باوجود بھی ایسا واقعہ پیش آتا ہے تو پھر اس سے حکومت اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے فول پروف سیکورٹی کے دعوے ایک کاغذ کا ٹکڑاہی ثابت ہوسکتے ہیں.
٭٭٭٭