لندن: بریج سٹیشن ہسپتال کے نواح‌ میں‌ فائرنگ،میاں نوازشریف بچ نکلنے میں‌کامیاب، بیٹےنےگاڑی دوڑاکرجان بچائی ،اطلاعات کےمطابق لندن میں‌بریج سٹیشن ہسپتال کے نواح میں مین شاہراہ پرشدید فائرنگ کی گئی ،فائرنگ کی آواز پر لندن بریج سٹیشن کو بند کر دیا گیا جبکہ پولیس کی بھاری تعداد نے لندن بریج ہسپتال کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=GzBFK_EXE9U

ذرائع کے مطابق یہ فائرنگ اس وقت کی گئی جب میاں نواز شریف اپنے بیٹے حسین نواز کے ہمراہ ہسپتال کے قریب پہنچ چکے تھے ،برطانوی میڈیا کےمطابق اس موقع پرحسین نواز نے بڑی مہارت سے گاڑی کا رخ‌موڑتے ہوئے گاڑی دوڑا دی اور میاں‌صاحب کو بغیرکسی نقصان سے وہاں سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے

دوسری طرف غیرمصدقہ یہ بھی اطلاعات ہیں‌کہ لندن پولیس نے میاں‌نواز شریف کوفائرنگ کے نتیجے میں کسی نقصان سے بچانے کے لیے ہسپتال میں‌کسی محفوظ مقام پررکھا ہواہے، شریف فیملی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ میاں نواز شریف اپنے ٹیسٹ کروانے کے سلسلے میں‌وہاں جارہے تھے ،اطلاعات کےمطابق ابھی ان کے ٹیسٹ ہونا ہیں۔ پولیس کی بھاری تعداد نے لندن بریج ہسپتال کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔

دوسری طرف باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی اطلاعات میں‌ بتایا گیا ہےکہ لندن پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک شخص کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔یادرہے کہ شریف فیملی کی کرپشن اورملک کولوٹنے کے حوالے سے نہ صرف پاکستان میں غصہ پایا جاتا ہے بلکہ سمندرپارپاکستانی اور غیرپاکستانی بھی سابق شاہی خاندان کی لوٹ کھسوٹ سے سخت ناراض ہیں‌

Shares: