بھارتی فوج کی ایل او سی ستوال سیکٹر پر فائرنگ،45سالہ رہائشی شدید زخمی ، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش

0
43

راولپنڈی :بھارت کی ایل او سی ستوال سیکٹر پر فائرنگ،45سالہ رہائشی شدید زخمی،اطلاعات کےمطابق بھارتی فورسزکی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کاسلسلہ بدستور جاری ہے، ستوال سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے ایک شہری شدید زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل اوسی پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں کیں اور ایل او سی پر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ستوال سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 45 سالہ مقامی شہری شدید زخمی ہوگیا، آئی ایس پی آر کے مطابق زخمی کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول چڑی کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ سال 26 دسمبر کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے سبب پاک فوج کے 2 جوان شہید جب کہ جوابی کارروائی میں پاک فوج نے 3 بھارتی فوجی مارے تھے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت سے توجہ ہٹھانے کے لیے بھی بھارتی فوج ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہیں۔ جبکہ عالمی دباؤ کے باوجود بھارت اپنے ناپاک عزائم سے باز نہ آیا۔انڈیا کی جانب سے رواں سال پانچ اگست کو اس کے زیرِ انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت کے ختم کر دی گئی تھی اور وہاں کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سےلائن آف کنٹرول( ایل او سی) پر فائرنگ معمول بن چکا ہے جس کا مقصد مسئلہ کشمیر اور شہریت بل سے توجہ ہٹانا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کئی بار بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن کی باتیں بھی کر چکے ہیں۔

Leave a reply