یو این مبصرین کی گاڑیوں پر فائرنگ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، آرمی چیف

0
41

راولپنڈی:یو این مبصرین کی گاڑیوں پر فائرنگ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی فوج کی جانب سے یو این مبصرین کی گاڑیوں پر فائرنگ کو خطے کے امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں اور بھارتی فورسز کی اقوام متحدہ گاڑیوں کو نشانہ بنانے پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

ادھر آج شام بھارتی فوج نےپھرشرارت کرتے ہوئے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ کرتے ہوئے ایک خاتون کو شہید جبکہ 3 افراد کوزخمی کردیا ہے

Leave a reply