باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی بطور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی
درخواست میں وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت اور فردوس عاشق اعوان کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا کہ فردوس عاشق اعوان کی بطور مشیر وزیر اعلی پنجاب تعیناتی اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے،سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس میں فردوس عاشق اعوان کا ذکر کیا۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ فردوس عاشق اعوان کے ریمارکس کو بھی توہین عدالت کے مترادف قرار دیا گیا۔وفاقی حکومت کو فردوس عاشق اعوان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے، فردوس عاشق اعوان کی بطور مشیر تعیناتی کو کالعدم قرار دیکر کام کرنے سے روکا جائے،
فردوس عاشق اعوان کو پنجاب میں مشیر اطلاعات تعینات کیا گیا ہے، اس سے قبل وہ وفاقی مشیر اطلاعات تھیں،
فردوس عاشق اعوان "فارغ” سابق ڈی جی آئی ایس پی آر وزیراعظم کے معاون برائے اطلاعات مقرر
فردوس عاشق اعوان کی تعیناتی کے بعد پنجاب کے وزراء نے بھی میڈیا پر آنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں،وزیراعظم عمران خان کئی بار ہدایت کر چکے ہیں کہ حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے لائی جائے لیکن وزراء میڈیا پر آنے سے گریز کر رہے تھے،اب فردوس عاشق اعوان وزراء کو باقاعدہ اجلاس میں ٹریننگ دیں گی اور انہیں اس بات پر زور دیں گی کہ وہ میڈیا پر آ کر خود اپنی کارکردگی بیان کریں
فردوس عاشق اعوان نے دفعہ 144 کو پاؤں تلے روند دیا،سماجی فاصلہ بھی صرف دوسروں کے لئے