فروغ نسیم کو گرفتار کیوں نہیں کیا جا رہا؟ ن لیگ نے نیا مطالبہ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہم نے کوئی منی لانڈرنگ اورکرپشن نہیں کی، یہ 7ارب روپےکس چیزکےتحت میاں صاحب کے کھاتےمیں ڈالنا چاہتے ہیں،یہ لوگ نوازشریف کے ساتھ پلی بارگین کرناچاہتے ہیں،عدالت میں ہم ضمانتی مچلکےجمع کرا چکےہیں،

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ عمران خان کوبھی اب یقین آیاکہ نوازشریف سخت بیمارہیں،فروغ نسیم نےگارنٹی دی تھی کہ مشرف واپس آئےگا،مشرف واپس نہیں آئے اب فروغ نسیم کو کیوں گرفتارنہیں کیا جا رہا؟ ہر انسان کی عزت ہوتی ہے، بات نواز شریف کے بانڈز کی نہیں بلکہ مسئلہ حکومت کی جانب سے کی گئی بے عزتی کا ہے۔ ان لوگوں نے کلثوم نواز کی بیماری پر بھی بہت باتیں کی تھیں،

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ جس حکومت کی خود کی گارنٹی نہیں ہے وہ گارنٹی مانگ رہی ہے ، میاں صاحب کے اوپر سے اربوں وار کر دے سکتے ہیں لیکن اس حکومت کو نہیں،پرویز مشرف کے باہر جانے پر تو کوئی شرائط نہیں تھی ،اور آج یہ سیاسی انتقام لے رہے ہیں نواز شریف سے ،یہ کوئی پلاٹ نہیں جو نوازشریف نے شوکت خانم کےنام پہ دے دیا ، ہاں اِنکو زکات خیرات کےنام پر وہ ضرور دے سکتے ہیں.

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ جو شخص اپنی ماں شوکت خانم کے نام پر آج تک سیاست کرتا آیا ہے۔وہ شحض دوسروں کی بیماری کو بھی تماشا بناتا ہے اور جو جو اس نے کہا تھا گھوم پھر کر اس پے آیااوریہ وقت بھی آئے گا اس پر اس نے کوئی آب حیات نہیں پی رکھا۔اس ملک میں صرف سیاسی مخالفین کو چن چن کے جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے اس سے بھی تسلی نہیں ہورہی تو ان کی زندگیوں سے کھیلا جا رہا ہے

Shares: