بہت زیادہ خوبیوں کاحامل دنیا کا پہلا 5 جی پرسنل کمپیوٹر متعارف کرا دیاگیا،

بیجنگ :5 جی اورپرسنل کمپیوٹرکی نئی شکل نے تہلکہ مچادیا ،چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ’لینو وو‘نے لاس ویگاس کنزیومر الیکٹرانکس شو میں دنیا کا پہلا 5 جی ٹیکنالوجی کا حامل پرسنل کمپیوٹر’ یوگا فائیو جی‘متعارف کرادیا۔یوگا فائیو جی رواں سال موسم بہار میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔ فائیو جی ٹیکنالوجی فور جی سے 100 گنا زیادہ رفتار کی حامل ہے جس کی مدد سے گھنٹوں پر محیط موویز سیکنڈز میں ڈائون لوڈ کی جاسکتی ہیں۔

فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

تفصیلات کے مطابق لینو وو فائیوجی کمپیوٹر امریکی شہر لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرانکس شو 2020 میں متعارف کرایاگیا۔یوگا فائیوجی انتہائی آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکنے والا ٹو ان ون لیپ ٹاپ ہے جو تیز رفتار فائیوجی نیٹ ورک فراہم کرتا ہے اور یہ فور جی کے مقابلے میں 10 گنا تیز رفتاری سے کام کرتا ہے۔

نشے میں دھت سابق بھارتی آرمی چیف نئےعہدے کی خوشی میں پی کرڈانس کرتے ہوئے

اس کمپیوٹر کی دوسری بڑی خوبی آواز کا تعامل ہے،اس کے وائس اسسٹنٹس کے ساتھ چالیس سے زیادہ ماڈل متعارف کرائے گئے ہیں۔کمپنی کے لیے یہ پہلا موقع ہے کہ اس نے اسمارٹ فون ٹیکنالوجی سے ہٹ کر 5 جی پرسنل کمپیوٹر متعارف کرایا ہے۔کمپنی نے اس جاری شو میں اپنی دیگر فائیو جی مصنوعات بھی متعارف کرائی ہیں جن میں دنیا کا پہلا فولڈ ایبل پرسنل کمپیوٹر، تھنک پیڈ ایس ون فولڈ اور اسمارٹ فون ریزر شامل ہے۔

مودی حکومت کی من مانی، یورپی سفیروں نے دورہ مقبوضہ کشمیر کی دعوت مسترد کردی

Comments are closed.