فرسٹ بورڈز کے سربراہان اور پی سی بی کے عہدیداران کا اجلاس نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں شروع
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں فرسٹ بورڈز کے سربراہان اور پی سی بی کے عہدیداران کا اجلاس شروع ہو چکا ہے اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی احسان مانی کررہے ہیں-
پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، چیف آپریٹنگ آفیسر، چیف فنانشل آفیسر، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور جی ایم مارکیٹنگ بھی اجلاس میں شریک ہیں-
فرسٹ بورڈز کے تمام سربراہان بھی اجلاس میں شرکت کررہے ہیں-
نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں فرسٹ بورڈز کے سربراہان اور پی سی بی کے عہدیداران کا اجلاس #pakistan #pcb @TheRealPCBMedia @TheRealPCB #firstboards pic.twitter.com/ZadoQfjUCL
— Ayesha (@Ayesha701900053) March 13, 2021
چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر نے بتایا کہ اجلاس میں کرکٹ ایسوسی ایشنز کی گوررننس، اسٹرکچر اور اسٹریٹجی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا-
#pakistan #Lahore #PCB #firstboards @TheRealPCBMedia @TheRealPCB pic.twitter.com/rN8nQkNgcI
— Ayesha (@Ayesha701900053) March 13, 2021
سلمان نصیر نے بتایا کہ اجلاس میں فرسٹ بورڈز کے سربراہان کو پی سی بی کے آئین 2019 ، کلب رجسٹریشن کے عمل اور ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر سے متعلق بریفنگ دی جائے گی-