تحفظ والدین آرڈیننس2021 کے تحت پہلے کیس کے ملزم کو جیل بھیج دیا گیا

0
36

مظفرگڑھ:.تحفظ والدین آرڈیننس2021 کے تحت پہلے کیس کے ملزم کو جیل بھیج دیا گیا ،اطلاعات کے مطابق تحفظ والدین آرڈیننس 2021 کے پہلے کیس کا فیصلہ سنادیا گیا،،،مظفرگڑھ میں بیوی کے کہنے پر ضعیف والدین کو تشدد کا نشانہ بناکر انکے اپنے گھر سے بےدخل کرنے والے نافرمان بیٹے کو ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا،،ملزم پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ نافرمان بیٹے سے اسکے والدین کا گھر 3 روز میں خالی کروایا جائے.

مظفرگڑھ کے علاقے لٹکراں میں بیوی کے کہنے پر نافرمان بیٹے مختیار نے قوت سماعت سے محروم اپنے والد محمد اقبال اور غلام فاطمہ کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ والدین کو انکے اپنے گھر سے ہی بےدخل کردیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق کیمطابق ضعیف والدین نے خود پر ہونے والے ظلم کیخلاف انھیں درخواست ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین کو دی تھی،،

گھر سے نکالے جانے کے بعد ملزم کی والدہ گھروں میں کام کرکے گزارہ کرتی رہی جبکہ قوت سماعت سے محروم والد رات مجبوراً قبرستان میں بسر کرتا تھا.ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے معاملے کی سماعت کی اور فریقین کو مفاہمت کے لیے 4 مواقع بھی فراہم کیے گئے.فریقین کو سماعت کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین نے تحفظ والدین آرڈیننس کے تحت والدین کو تشدد کا نشانہ بناکر گھر سے نکالنے والے بیٹے مختیار حسین کو ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا،

،مختیار حسین پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیاگیا ہے،جرمانے کی عدم ادائیگی پر نافرمان بیٹے کو مزید ایک ماہ جیل کی قید کاٹنا ہوگی..ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے میں تھانہ سول لائن پولیس کو بھی حکم دیا گیا ہے کہ نافرمان بیٹے سے اسکے والدین کا گھر 3 روز میں خالی کرواکر متاثرہ والدین کے حوالے کیا جائے

Leave a reply