کارڈف:پہلا ون ڈے: پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلیے 142 رنز کا آسان ترین ہدف:جیت انگریزوں کا مقدربن سکتی ہے ا،طلاعات کے مطابق پاکستان کی ٹیم اپنے پہلے ہی ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں مشکلات کا شکارہوگئی ہے اور پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دیا ہے۔
کارڈف میں جاری میں میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر قومی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر مہمان ٹیم 35.2 اوورز میں 141 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
Parky gets the dangerous Fakhar Zaman!
Scorecard & Videos: https://t.co/ssgEg3rxOn#ENGvPAK | @mattyparky96 pic.twitter.com/EEFdBuhAcu
— England Cricket (@englandcricket) July 8, 2021
لندن سے کرکٹ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی اننگز کا آغاز ہی اچھا نہ رہا، بائیں ہاتھ کے بیٹسمین امام الحق میچ کی پہلی ہی گیند پر ثاقب محمود کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے ۔نئے آنے والے بیٹسمین کپتان بابر اعظم بھی پہلے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے جس کے بعد یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں۔اس موقع پر فخر زمان نے مزاحمت کی کوشش کی تاہم وہ بھی 47 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
دیگر بلے بازوں میں شاداب خان 30، محمد رضوان 13، سعود شکیل 5 اور صہیب مقصود 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ حسن علی 6 ، سعود شکیل اور فہیم اشرف 5،5 رنز بناسکے۔
انگلینڈ کی جانب سے ثاقب محمود نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ انگلینڈ کے اسکواڈ میں کورونا کیسز کی تشخیص کے بعد کھلاڑیوں سمیت پورے سپورٹ اسٹاف کو تبدیل کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے انگلینڈ کی ٹیم نا تجربہ کار کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت سے تھوڑی کمزور نظر آرہی تھی لیکن اس نے بھی پاکستانی ٹیم کو ناکوں چنے چبوادیے۔
18 رکنی اس اسکواڈ کے 9 کھلاڑیوں نے اب تک بین الاقوامی سطح پر انگلینڈ کی نمائندگی نہیں کی۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
انگلینڈ: بین اسٹوکس(کپتان)، ڈیوڈ ملان، فل سالٹ، زیک کرالی، جیمز ونس، جان سمپسن، لوئس گریگوری، کریگ اوورٹن، بریڈن کارس، ثاقب محمود اور میٹ پارکنسن۔
پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، صہیب مقصود، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف