بلدیاتی انتخابات کے لئے پہلے مرحلہ کا آغاز:الیکشن کمیشن نے اعلان کردیا

اسلام آباد:بلدیاتی انتخابات کے لئے پہلے مرحلہ کا آغاز:الیکشن کمیشن نے اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پہلے مرحلے کا آغازکردیا گیا ہے اوراس حوالے سے الیکشن کمیشن نے بھی اہم فیصلے کرلیے ہیں‌

ذرائع کے مطابق بلدیاتی حلقوں /وارڈز کی حدود بندی کے تعین کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ مرحلہ 21 جون سے 21 ستمبر تک مکمل ہو گا۔

11 اگست کو ابتدائی لسٹ جاری ہوگی اور 27اگست تک ابتدائی لسٹ پر اعتراضات وصول کئے جائیں گے۔20ستمبر 2021ء کو ہر یونین کونسل/ وارڈز کی فائنل لسٹ جاری ہو گی جس کے بعد بلدیاتی الیکشن کا اعلان کیا جائے گا۔

Comments are closed.