پہلا ٹیسٹ،پہلادن،اچھاکھیل، سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 5 وکٹوں پر 202 رنز بنالیے

0
41

راولپنڈی: پہلا ٹیسٹ،پہلادن،اچھاکھیل، سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 5 وکٹوں پر 202 رنز بنالیے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنالیے، کپتان کرونا رتنے نے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ڈی سلوا 38 اور ڈک ویلا 11 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

Sri Lanka’s Sadeera Samarawickrama plays a shot during their third day at Second Test cricket match against Pakistan in Dubai, United Arab Emirates, Sunday, Oct. 8, 2017. (AP Photo/Kamran Jebreili)

کھیل کے میدان سے ملنے والی خبروں کےمطابق سری لنکا کی پہلی وکٹ 96 رنز پر گری جب کرونا رتنے 59 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، فرنینڈو کو 40 رنز پر نسیم شاہ نے پویلین کی راہ دکھائی۔مینڈس 10 رنز بنا کر عثمان شنواری کا نشانہ بنے، اینجلو میتھیوز 31 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے، ڈنیش چندی مل 2 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان شنواری نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ پاکستانی سرزمین پر 10 سال بعد ہونے والا ٹیسٹ میچ ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس موقع پر کھلاڑیوں کے لیے یادگاری کیپس تیار کی ہیں جو پاکستانی کرکٹرز سری لنکن کھلاڑیوں کو پیش کریں گے۔خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جبکہ دوسرا 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Leave a reply