کراچی: فش ہاربر میں قائم سی فوڈ فیکٹری میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا، جس کے بعد مضر صحت گیس کا اخراج ہوا جس کے نتیجے میں متاثرہ افراد کی 20 ہوگئی ہے۔
باغی ٹی وی : ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں 19 متاثرہ اور بے ہوش خواتین کو لایا گیا ہے جبکہ ایمونیا گیس سے ایک شہری بھی متاثر ہوا ہے امونیا گیس کی بدبو سے علاقے میں مزید بھی لوگ متاثر ہوئے ہیں،علاقے میں امونیا گیس کی بدبو پھیل گئی ہے جس کے بعد امدادی اداروں کو طلب کرلیا گیا ہے۔
سکیورٹی انچارج فش ہاربر ناصر بونیری کے مطابق بے ہوش ہونے والی خواتین کو اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے فیکٹری میں جھینگے اور مچھلی کی پروسیسنگ ہوتی ہے،دھماکےکے وقت فیکٹری میں 60 خواتین ملازمین موجود تھیں جو معمول کے مطابق جھینگا اور مچھلی پیک کرنے کا کام کررہی تھیں،پولیس ذرائع کے مطابق ،غفلت اور لاپرواہی کے الزام میں فیکٹری کے سپروائزر اور انجینیئر کو گرفتار کر لیا گیا۔
بریڈ فورڈ قونصلیٹ میں قومی پرچم اتار کر پی ٹی آئی کا پرچم بلند کر …
وزیراعلیٰ سندھ نے فش ہاربر کی فوڈ فیکٹری میں زہریلی گیس کے اخراج کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ فیکٹری میں دھماکے کی تفصیلات سے فوراً آگاہ کریں، اطلاعات ہیں کہ 11 خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔ تمام زخمی خواتین کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں،وزیراعلیٰ نے محکمہ فوڈ سے فیکٹری کا معائنہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ فیکٹری میں ناکارہ گیس سلنڈر پائے جائیں تو فوراً سیل کریں۔