اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے غلط بیانی کر کے اسلام آباد میں طے شدہ جگہ پر جلسہ کرنے کی اجازت لے کر عمران نیازی شہر میں داخل ہوئے-

باغی ٹی وی : وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آج صبح سپریم کورٹ، آئین اور ریاست کی رٹ یقینی بنانے کے لئے احکامات دئیے تاکہ فتنہ پرور ٹولے کو اسلام آباد سے باہرنکال دیا جائے اورشہریوں کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائےساری رات میں نے خود سیکیورٹی حالات کی مانیٹرنگ کی ہے-

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عوام نے فسادی اور فتنہ جتھہ کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔سپریم کورٹ سے غلط بیانی کر کے اسلام آباد میں طے شدہ جگہ پر جلسہ کرنے کی اجازت لےکرعمران نیازی شہر میں داخل ہوئے اورڈی چوک جانےکا اعلان کرکے وعدہ خلافی کی عمران خان ساری رات کنٹینر سے توہین عدالت کا اعلان کرتے رہے-

وزیر داخلہ نے کہا کہ میٹرو بس اسٹیشن جلائے گئے اور درختوں کو آگ لگائی گئی عوام نے سب دیکھا فسادی جتھہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی آڑ میں ساری رات جلاؤ گھیراؤ کرتا رہا املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے-

انہوں نے کہا کہ پولیس نے ایک ربڑ بلٹ نہیں چلائی جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا ہمارے پاس آنسوگیس کے علاوہ کوئی چیز نہیں تھی، ہم نے ساری ایکسرسائز کو ٹیئر گیس اور ربڑ گولیوں سے ہینڈل کی مظاہرین کو مصروف عمل رکھنے کے لیے ہم نے اقدامات کیے تھے رینجزر اورپولیس کے 18 اہلکار شدید زخمی ہیں۔ اسلام آباد پولیس اوررینجرز کے ہرجوان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ:کارکنان ریڈ زون میں امریکی سفارتخانے کے قریب پہنچ گئے

رانا ثنااللہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گورنننس ہم ایک ماہ کیسے بہتر کر سکتے ہیں،پی ٹی آئی نے معیشت کے ساتھ ساتھ پولیس کا بیڑہ غرق کر دیا ہے عمران خان اپنی مرضی کی عدالت ،حکومت اور ہر فیصلہ کراناچاہتےہیں،عمران خان ہمیں بلیک کررہے ہیں، ہر بات پر ڈیڈلائن اور دھمکی دیتے ہیں-

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان 6 دن میں تیاری کریں اور 6لاکھ لوگ لیکرآئیں عمران خان 6 لاکھ لوگ بھی اسلام آباد لےآئیں توالیکشن تاریخ دےدیں گے، عمران خان 30 لاکھ تو کیا 6 لاکھ افراد بھی نہیں لاسکتے پھریہ طےہوجائے گا جو 6 لاکھ افراد اسلام آباد لےآئے،اسے الیکشن کی تاریخ دے دیں عمران خان 30 لاکھ تو کیا 6 لاکھ افراد بھی نہیں لاسکتے،عمران خان یقین دہانی کرائیں کہ وہ خیبرپختونخوا حکومت کےسہارا کےبغیر لوگ لائیں گے-

جیسے ہی مجھے وہاں سے حکم ملا۔۔عمران خان کو کس کے حکم کا انتظار؟

Shares: