نیا ڈرامہ سیریل فطرت شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب

سیونتھ اسکائی پروڈکشن کا نیا ڈرامہ سیریل فطرت جیو ٹی وی سے آن ایئر ہوگیا ہےڈرامے کی پہلی دونوں اقساط کو شائقین کی طرف سے بھر پور پذ یرائی ملی-

باغی ٹی وی: سیونتھ اسکائی پروڈکشن کا نیا ڈرامہ سیریل فطرت جیو ٹی وی سے آن ایئر ہوگیا ہےڈرامے کی پہلی دونوں اقساط کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے-

فطرت کی کہانی ایک نوجوان لڑکی فاریہ کے گرد گھومتی ہے جو متوسط طبقے کی فیملی سے تعلق رکھتی ہے اور اپنے خواب اورمقاصد کو شارٹ کٹ کے ذریعہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔فاریہ کے برخلاف اس کا بھائی حارث اور بہن رفیعہ سخت محنت اور ایمانداری پر یقین رکھتے ہیں۔

تاہم فاریہ اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کیلئے ارباز سے شادی کرلیتی ہے جس کا تعلق ایک دولت مند گھرانے سے ہے۔ آخر میں سب چیزیں بدل جاتی ہیں جب یہ پتہ چلتا ہے کہ ارباز کا بڑا بھائی شہباز فاریہ کا پہلا پیارہے-

ڈرامے کی ہدایات مشہور ڈائریکٹر اسد جبل نے دی ہیں اس کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں۔

فطرت کی کاسٹ میں ستاروں کا ایک جھرمٹ ہے جس میں صبورعلی، علی عباس، مرزا زین بیگ، زباب رانا، صبیحہ ہاشمی ، سیمیں پاشا، سیفی حسن ، فضیلہ قاضی، فرحان علی آغا، عادلہ خان، عائشہ گل، کامران جیلانی اور مریم نفیس شامل ہیں۔

Comments are closed.