فکسنگ سیکنڈل، عمر اکمل کو سزا سنا دی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسپلنری کمیٹی کے چئرمین جسٹس ریٹائرڈ فضل میران چوہان نے عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کر دی۔
تین برس تک عمر اکمل کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے،
قبل ازیں عمر اکمل ڈسپلنری پینل کے سامنے پیش ہونے کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے ، کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے کرکٹ اکیڈمی میں ٹمپریچر چیک کرنے کا انتظام کیا گیا ہے لیکن عمر اکمل بغیر ٹمپریچر چیک کرائے اکیڈمی کے اندر چلے گئے
ابھی مختصر فیصلہ جاری کیا گیا ہے، پی سی بی کی جانب سے تفصیلی فیصلہ بعد مین جاری کیا جائے گا
قبل ازیں کرکٹر عمر اکمل نے بکی سے ملاقات اور آفر کا اقرار کر لیا تھا، انٹی کرپشن ٹیم کے سامنے سب کچھ اگل دیا۔ عمر اکمل نے ٹیم کو بتایا کہ میچ فکسنگ کی آفر ایک نجی محفل میں دی گئی۔ ٹیم نے عمر اکمل سے سوال کیا کہ آفر سے متعلق پی سی بی یا انٹی کرپشن یونٹ کو کیوں نہیں بتایا، عمر اکمل اس سوال پر ٹیم کو مطمئن نہ کر سکے۔
خیال رہے کہ عمراکمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت فوری طور پر معطل کردیا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے تک عمر اکمل کسی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔
ذرائع کے مطابق عمر اکمل کو مبینہ طور پر اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی گئی تھی جس سے متعلق انہوں نے بروقت پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ نہیں کیا تھا۔