اداکارہ فضا علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ ایک بار وہ اداکار سمیع خان اور پوری ٹیم کے ساتھ داتا دربار کے پیچھے ایک اور دربار ہے وہاں گئیں ، وہاں پہنچی تو بہت زیادہ رش تھا، لوگوں نے جب ہمیں دیکھا تو وہ وہاں دھاگہ باندھنا شروع ہو گئے. ہم نے کہا کہ آپ کیا کررہے ہو یہ ، تو کہنے لگے کہ ہماری خواہش ہے کہ آپ دونوں کی شادی ہوجائے، میں نے ان سے کہا کہ میں شادی شدہ ہوں اور سمیع خان نے بھی ان سے کہا کہ میں بھی شادی شدہ ہوں آپ لوگ کیا کررہے ہیں ایسا نہ کریں. لیکن لوگ منع نہیں ہوئے اور دھاگہ باندھتے رہے اور کہتے رہے کہ آپ دونوں کی شادی ہوجائے. میں نے گھبرا کر سمیع خان سے کہا کہ مجھے اپنی شادی خراب ہوتی دکھائی دے رہی
ہے صرف میری ہی نہیں تمہاری شادی بھی مجھے خراب ہوتی دکھائی دے رہی ہے. بعد میں ایسا ہوا ، میری شادی خراب ہو گئی لیکن سمیع خان کی بچ گئی. فضا علی نے کہا کہ ایسی جگہوں پر جا کر شوٹ کرنا آسان نہیں ہوتا لوگ نہیں سمجھتے ایسی باتوں کو ، وہ جو ٹی وی پر کردار دیکھتے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ شاید ان کا حقیقت میں تعلق ہے.