مری میں‌ہوٹل مالکان نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے فضا علی

ہوٹل کا ایک کمرہ 20 ہزار میں لیا پانی تک نہ ملا
fiza ali

معروف اداکارہ ، گلوکار اور میزبان فضا علی نے ایک مختصر وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں مری اپنی بیٹی کے ساتھ اسکی فرمائش پر گئی. میں نے وہاں جانے سے پہلے آن لائن ہوٹل اور ان کے کمرے دیکھے ، کمرے بہت خوبصورت تھے ، میں نے ایک کمرے کا رینٹ 20 ہزار ادا کر دیا، وہاں پہنچی تو دیکھا کہ کمرہ تو وہ ہے ہی نہیں جو آن لائن دکھایا گیا ہے. خیر میں نے وہاں کی انتظامیہ سے کہا کہ مجھے کمرے میں پانی پہنچا دیں ، ان کو بار بار پانی کے لئے کہا لیکن پانی نہ پہنچا. دو کپ چائے مانگے جس کے مجھے دو ہزار ادا کرنے پڑے.

میں‌نے بارہا پانی کا جب کہا نہ ملا تو میں پھر وہاں سے چلی گئی ، انہوں نے کہا کہ وہاں زیادہ تر ہوٹلز سیاستدانوں کے ہیں. انہوں نے وہاں مہنگائی کی لوٹ مار کر رکھی ہے. نہ سہولیات ہیں‌نہ پانی ، نہ کوئی سروس اور کرایہ اتنا زیادہ ہے کہ خدا کی پناہ . ایسا نہیں ہونا چاہیے. انہوں نے کہا کہ میں مری صرف اپنی بیٹی کی فرمائش پر گئی تھی اور آگے سے یہ ہوا.

سلمان خان کی سنی دیول کو منفرد انداز میں مبارکباد

عینی جفعری بالی وڈ فلم کوک کےلئے سائن

ثناء نواز نے ویب فلم سائن کر لی

Comments are closed.