فضا علی کی بیٹی کی شوبز میں‌اینٹری

فضا علی کی بیٹی فرال کو "خیراں"میں ماڈل کاسٹ کیا گیا ہے۔
fiza ali

اداکارہ فضا علی کی بیٹی فارال جو کہ بہت ہی خوبصورت ہیں اور اپنی والدہ اور ان کے کام سے بہت متاثر نظر آتی ہیں، اپنی والدہ کو دیکھتے ہوئے شاید ان میں بھی شوبز میں‌کام کرنے کا شوق پیدا ہوگیا ہے. جی ہاں فضا علی کی بیٹی فارال نے ماڈلنگ کے ذریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا جو اپنے پہلے پراجیکٹ میں مصروف ہیں۔فضا علی ان دنوں اپنے دو نئے گانوں "شالا پیار کسے نال نہ ہووے” اور”خیراں” کی وڈیو بنانے میں مصروف ہیں جس کی شوٹنگ مانسہرہ میں جاری ہے۔فضا علی کی بیٹی فرال کو "خیراں”میں ماڈل کاسٹ کیا گیا ہے۔

”ان وڈیوز کے ڈائریکٹر ڈیوڈ ہیں جن کا شمار معروف سینماٹو گرافرز میں ہوتا ہے۔فضا علی نے بتایا کہ”خیراں”کے سٹوری بورڈ کی مناسبت سے ہی اس میں فرال کو کاسٹ کیا گیا ہے” جس نے بہت محنت سے کام۔کیا ہے۔فضا علی نے اپنی بیٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی گو کہ ابھی بہت چھوٹی ہے لیکن وہ کام کو اتنا سمجھتی ہے کہ ڈائریکٹر جیسے کہے وہ کر لیتی ہے. اور میں دیکھ کر حیران ہوں کہ اس میں کیمرہ کو فیس کرنے کا اعتماد بہت زیادہ ہے جو عموما بچوں میں نہیں ہوتا مجھے امید ہےکہ فارال بھی اپنی پڑھائی مکمل کرنے کے بعد اگر شوبز کو کیرئیر بناتی ہے تو بہت آگے تک جائیگی.

ویلکم کے تیسرے حصے میں نانا پاٹیکر کیوں نہیں ؟ اداکار نے بتا دیا

عمارہ حکمت نے لکس ایوارڈز میں مولا جٹ کو کیوں نہیں بھیجا؟‌

ڈرامہ سیریل جنت سے آگے تنقید کی زد میں‌کیوں‌؟‌

Comments are closed.