معروف اداکارہ و میزبان فضا علی نے بہت سارے شوز ہوسٹ کئے ہیں انہوں نے تاروں سے کریں باتیں کے نام سے ایک شو ہوسٹ کیا جسے بہت زیادہ پسند کیا گیا اس میں انہوں نے معروف شخصیات کے انٹرویو ز کئے ۔ یہ پروگرام جب بند ہوا تو فضا علی بے روزگار ہو گئیں، اب کہا جا رہا ہے کہ فضا علی نے ایک نجی چینل کی انتظامیہ کو کال کرکے کہا کہ آپ جو کامیڈی شو کرنے جا رہے ہیں اس کی میزبانی مجھے دے دیجیے ،
تو اس پر ”چینل کی انتظامیہ نے کہا کہ ہم سوچ کر بتائیں گے، اس کے بعد چینل کی انتظامیہ نے فضا علی کو کال کرکے کہا کہ ہم نے بہت سوچا ہے اس بار تو آ پکو شو نہیں دیا جا سکتا ہاں اگلی بار جب ہم کوئی شو کریں گے تو یقینا آپ کو زہن میں رکھیں گے” اور آپ سے لازمی رابطہ کریں گے، یوں فضا علی کو ان کی ریکویسٹ کے باوجود شو نہیں دیا گیا۔ یاد رہے کہ فضا علی نے حال ہی میں ڈرامہ ٹک ٹاک کی شوٹنگ مکمل کی ہے اس میں انہوں نے ایک پولیس آفیسر کا کردار ادا کیا ہے۔