فزا علی نے اپنے والد کا راز فاش کر دیا

اداکارہ فزا علی نے اپنے والد کا چہرہ لوگوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے والد بہت ظالم انسان تھے، وہ ان کی ماں پر تشدد کرتے تھے یہاں تک کہ جب وہ حاملہ تھیں تب بھی ان پر تشدد کیا گیا۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دینے کے دوران فزا علی نے بتایا کہ میرے والد کے بارے میں بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کیوں کہ میں اکثر کہہ دیا کرتی تھی کہ میرے والد میرے بچن میں ہی انتقال کر گئے تھے لیکن سچ تو یہ ہے کہ مجھے خود بھی علم نہیں کہ وہ زندہ ہیں بھی یا نہیں.

فزا علی نے بتایا کہ میرے والد بہت ظالم تھے اور وہ میری والدہ پر بہت تشدد کیا کرتے تھے. ایک مرتبہ انہوں نے والدہ کو اتنی بری طرح سے مارا کہ ان کے دانت ٹوٹ گئے تھے، والدہ کے منہ سے خون جاری ہو گیا اور فرش پر خون ہی خون ہوگیا تھا پھر ہمارے ایک ہمسایا انہیں ہسپتال لے کر گئے۔

فزا نے مزید بتایا کہ میرے والد کوئی کام بھی نہیں کرتے تھے، انہوں نے کبھی ہمارے لیے کچھ نہیں کیا صرف ہمیں پیدا کر کے احسان کر دیا جبکہ میری والدہ امیر گھر سے تھی اس لیے کبھی نانا نے بھی والد کو کوئی کام کرنے پر مجبور نہیں کیا. والد ہر وقت والدہ سے پیسے مانگتے تھے اور اگر کبھی وہ نہیں دیتیں تو وہ ان پر تشدد کرتے تھے.

فزا کا کہنا تھا کہ مجھے اسکول میں دوسرے بچوں کو دیکھ کر حسد ہوتا تھا جب ان کے والد انہیں اسکول لینے آتے تھے، اور ان سے پیار کرتے تھے. تاہم میں نے کبھی دوست ہی نہیں بنائے.

انٹرویو کے آخر میں فزا نے کہا کہ میں نے اپنے والد کو سب زیادتیوں پر معاف کردیا جو انہوں نے میرے اور میری والدہ کے ساتھ کیں، اس لیے نہیں کہ وہ میرے والد ہیں بلکہ اس لیے کہ وہ میری ماں کے شوہر ہیں۔

Comments are closed.