اداکارہ و ماڈل فضا علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری ماں کا جب سے انتقال ہوا ہے تب سےکوئی بھی عید اچھی ہی نہیں لگتی ، ان کے جانے کے بعد زندگی اور دنیا کے رنگ پھیکے لگتے ہیں ، وہ میری بہت بڑی سپورٹ تھیں. لیکن چونکہ میں خود ایک ماں ہوں لہذا اسکو زندگی کی خوشیاں دینا میرا فرض ہے لہذا میں اس کے ساتھ بھرپور انداز میں عید مناتی ہوں ، میری ماں مجھے کپڑے لا کر دیا کرتی تھیں اور کہا کرتی تھیں کہ عید ہے خود انہیں کاٹو اور سلائی کرو. فضا علی نے یہ بھی کہا کہ ماں بہت یاد آتی ہے خصوصی طور پر عید کے موقع پر تو ان کی یاد
میرے دل و دماغ کو گھیر لیتی ہے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فارال میری بیٹی بہت زہین ہے ، اسکو کپڑے سلائی کرنےکا شوق تو نہیں ہے لیکن گھر کی صفائی برتن دھونے میں اسے بہت زیادہ دلچپسی ہے. میں اسکی شاپنگ اسکی مرضی کے مطابق کرتی ہوں. میری بیٹی کو میں نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ محنت کرو اور اپنا مقام بنائو. بچوں کو اس طرح کی موٹیویشن دینی چاہیے تاکہ ان کو پتہ ہو کہ انہوں نے زندگی میں کچھ کرنا ہے.