گلوکارہ و اداکارہ فضا علی نے گزشتہ روز اپنا نیا اگانا ریلیز کر دیا ہے ، نیا گانا” مہندی ”کا تھیم شادی بیا ہ ہے. فضا علی نے اس گانے کےحوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سب سے زیادہ شادی بیاہ کے گیت گائے ہیں. میں نے پہلے دوسرے گلوکاروں کے ساتھ گایا اور ان کے گیتوں کو ملینز نے سنا، میںنے اس بار سوچا کہ کیوں نہ میں خود کے لئے گائوں اکیلی گائوں. فضا علی نے کہا کہ اس گانے میں میرے ساتھ نشو ، ریمبو ، صاحبہ نے بھی پرفارم کیا ہے. مجھے خوشی ہے کہ میرے مداح میرے گیتوں کو ہمیشہ ہی پسند کرتے ہیں.
مجھے امید ہے کہ میرے اس نئے گانے کو بھی پسند کیا جائیگا. انہوں نے کہا کہ اس اب ویسے بھی شادی بیاہ کا سیزن شروع ہونے والا ہے میرے اس گانے کو یقینا شادی بیاہ پر ضرور انجوائے کیا جائیگا،ہم سب نے مل کر اس گانے پر بہت محنت کی ہے، فضا نے کہا کہ میںاس کے بعد مزید گانے بھی ریلیز کرنے جا رہی ہوں . گانا میرا شوق اور جنون ہے اور خوشی یہ ہے کہ میرے مداح میری ایکٹنگ اور گلوکاری دونوں میں پسند کرتے ہیں.








