پزمان ایونٹس کمپنی نے فضا علی اور ساحر علی بگا کے ساتھ فراڈکر دیا. اس کمپنی سے سلمان علی خلجی ، طارق سندھو و دیگر نے ساحر علی بگا اور فضا علی کے ساتھ رابطہ کرکے ان کو بہاولپور نور محل میں ہونے والے ایک شو کے لئے بک کیا. انکو کہا کہ پے منٹآپ کو شو سے ایک دن پہلے مل جائیگی . لیکن ایسا نہ ہو سکا. آج کے دن نور محل میں شو ہے لیکن فضا علی کے مطابق اس کمپنی سے کسی نے بھی فضا اور ساحر کی ٹیم کا فون نہیں اٹھایا اور نہ ہی ان کے میسجز دیکھے ہیں اور ن ہی ان کو پے منٹدی ہے. فضا نے ایک وڈیو بنا کر سب کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ناموں
کا استعمال کرکے ٹکٹیں فروخت کی جا رہی ہیں یہ سب فراڈ ہیں پلیز آپ ان سے بچیں. فضا علی نے مزید کہا کہ ہم نور محل کے ہونے والے شو کا بکل بھی اب حصہ نہیں ہیں ہمارے ناموں پر ٹکٹیں فروخت کی گئی ہیں. فضا علی نے مزید کہا کہ میں نے اور ساحر علی بگا نے جب ڈائریکٹ ان فراڈیوں کو کالز کیں تو انہوں نے ان نان نمبر جانتے ہوئے فون اٹھا لیا لیکن کہا کہ آپ کو کال بیک کرتے ہیں لیکن کال نہیںکی لہذا ہمارے نام پر ٹکٹیں خریدنے والے جان لیں کہ ہم دونوں اس شو میں نہیں آئیں گے لہذا ان سے بچیں.








