اداکارہ فضا علی جنہوں نے چند سال پہلے اپنے شوہر سے طلاق لی ہے. دونوں کی ایک بیٹی ہے ان کے سابقہ شوہر کا نام فوادفاروق تھا. اپنی ذاتی زندگی کو پہلی بار ڈسکس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب میں نے شادی کی تو آنکھوں میں سپنے تھے گھر بسانے کے ، اچھی بیوی اور ماں بننے کے، میں ماں بنی اچھی بیوی بنی ، لیکن مجھے بیوی ہونے کا رتبہ نہ مل سکا. میرے شوہر نے ہمیشہ مجھے اگنور کیا، اس نے کبھی مجھے مارا نہیں ، لیکن اپنی زندگی میں مصروف رہے ، میں شوٹنگز کرتی کام کرتی گھر آتی شوہر کی توجہ کی ضرورت ہوتی تھی وہ مجھے توجہ نہیں دیتا تھا، اسکو اپنے کام اپنے تعلقات بہت عزیز تھے وہ انہی میںمصروف رہتا تھا. فواد کو شاید ایک بیوی کی
ضرورت ہی نہیں تھے پتہ نہیں انہوں نے مجھ سے شادی کیوں کر لی. میں ترستی رہی میاں بیوی کے رشتے کو شوہر کی توجہ کو ، پھر ایک وقت ایسا آیا کہ مجھے سوچنا پڑا اور میں نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا شوہر کے ساتھ رہ کر بھی ایسی ہی زندگی تھی جیسی ابھی ہے. تو ٹھیک ہے وہ خوش ہے تو میں بھی خوش ہوں. بیٹی کو پال رہی ہوںکام کررہ ہوں.